قاری محسن رضا قادری کے والد محترم کے سالانہ ختم پاک کی محفل
Posted on July 15, 2012 By Geo Urdu گجرات
گجرات (جی پی آئی) فخر گجرات قاری محسن رضا قادری کے والد محترم کے سالانہ ختم پاک کی محفل گزشتہ روز منعقد ہوئی ، جس تلاوت کلام پاک کا شرف قاری محسن رضا قادری نے حاصل کیا ، نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم محمد ابرار حسین قادری ڈنگہ ، شہزاد تحسین مدنی ، محمد علی رضا نوری ، مرزا اورنگزیب بیگ کی سعادت حاصل کی ، جبکہ خصوصی خطاب علامہ طارق محمود چشتی صدر سنی تحریک نے کیا ، اس موقع پر ممتاز شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کی نمایاں شخصیات میں چوہدری محمد طفیل صدر سٹیزن فرنٹ ضلع گجرات ، شیخ عرفا ن پرویز صدر پنجاب نعت کونسل ، افتخار احمد بھٹہ ، مہر مشتاق احمد ، مرزا امجد بیگ ، مرزا اعجاز بیگ ، مرزا اکمل بیگ ، محمد یعقوب خاں، محمد اصغر لودھی ، محمد تسلیم خاں اسلام آباد، مرزا اسلم بیگ لاہور ، علامہ محمد عظیم رضا قادری ، قاری طارق حسین عطاری ، اور سنی تحریک کے کارکنوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔