اسلام آباد (جیوڈیسک) چیف جسٹس کا کہنا ہے کہ قانون کی بالادستی سے اسمبلیاں اور جمہوریت چل رہی ہے، اسی میں سب کی بقا ہے۔کراچی میں مختلف بارز ایسوسی ایشنز کے وفود سے ملاقات کے دوران چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ قانون کی بالادستی کے لیے کالے کوٹ ، کالی ٹائی اور کالے کیمرے نے بہت اہم کردار ادا کیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے اپنی ذمہ داریاں پوری طرح ادا نہیں کر رہے۔ اس وقت وکلا اور ججز کو بھی تحفظ حاصل نہیں حکومت کا فرض ہے کہ وہ لوگوں کی جان ومال کا تحفظ کرے، قانون کی بالادستی میں ہی سب کی بقا ہے۔