قاہرہ : آئینی مسودے کے خلاف حزب اختلاف کا احتجاج

Egypt

Egypt

قاہرہ (جیوڈیسک)مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں آئینی مسودے کے خلاف حزب اختلاف کی جانب سے احتجاج کیا گیا۔

حزب اختلاف کی جماعتوں پر مشتمل اتحاد کی ریلی میں سیکڑوں لوگوں نے شرکت کی۔ انہوں نے حکمران جماعت کے خلاف بینر اٹھا رکھے تھے۔ حزب اختلاف کے رہنما احمد النقر کا کہنا تھا وہ چاہتے ہیں مصری عوام اس آئین کو مسترد کر دیں جو ایک گروہ حزب اختلاف کے مشورے کے بغیر تیار کیا ہے۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ ریفرنڈم میں دھاندلی کی گئی۔انہوں نے کہا ووٹنگ کا عمل عدالتی نگرانی کے بغیر کیا گیا۔