قاہرہ (جیوڈیسک)اسلامی ملکوں کی تنظیم او آئی سی کا بارہواں سربراہ اجلاس مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں شروع ہو گیا، اجلاس میں شام اور مالی کے حالات پر بات چیت کی جائے گی۔
او آئی سی کے اجلاس کا موضوع ہے عالم اسلام، نئے چیلنج اور ترقی کے مواقع دو روزہ اجلاس میں شام میں جاری خانہ جنگی روکنے کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ چھپن اسلامی ملکوں کے وزرائے خارجہ کے تیار کئے گئے ایجنڈے میں صدر بشار الاسد کو خانہ جنگی کا ذمہ دار قرار دیا گیا ہے۔
اجلاس میں چھبیس ملکوں کے سربراہ شرکت کر رہے ہیں۔ ایرانی صدر محمود احمدی نژاد بھی اجلاس شرکت کریں گے۔ وہ چونتیس برس بعد مصر کا دورہ کرنے والے پہلے ایرانی صدر ہیں۔