قاہرہ(جیوڈیسک)مصر میں صدر مرسی کے خلاف اپوزیشن کا احتجاج جاری ہے، قاہرہ میں حکومت مخالفین رکاوٹیں توڑ کر صدارتی محل کے قریب پہنچ گئے۔
مصری صدر مرسی کی جانب سے آئینی مسودے کی منظوری کے خلاف اپوزیشن کے ہزاروں کارکنوں نے ریلی نکالی۔ بعض مظاہرین نے صدارتی محل کے سامنے خاردار تار کاٹ ڈالی اور ٹینکوں پر چڑھ گئے۔ مصر میں نئے آئینی مسودے پر پندرہ دسمبر کو ریفرنڈم کرایا جا رہا ہے۔
اپوزیشن کا کہنا ہے صدر مرسی تمام اختیارات کا مرکز اپنی ذات کو بنانا چاہتے ہیں۔ مصر کے نائب صدر محمود مکی نے کہا ہے کہ اتفاق رائے نہ ہونے کی صورت میں ریفرنڈم کو کچھ عرصہ کے لئے ملتوی بھی کیا جاسکتا ہے۔