قرآن و سنت کانفرنس میں گجرات سے سینکڑوں افراد کا قافلہ روانہ

گجرات(جی پی آئی)مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام مینار پاکستان گرائونڈ میں ہونے والی آج قرآن و سنت کانفرنس میں گجرات سے سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر سید تنویر حسین رضوی کی قیادت میں سینکڑوں افراد کا قافلہ روانہ ہوگا۔

انہوںنے کہا کہ قرآن و سنت کانفرنس کا مقصد اس سرزمین پر قرآن و سنت کی حکمرانی قائم کرنا ہے ۔ یہ تاریخ ساز اجتماع ملت جعفریہ کے اتحاد اور وحدت کی علامت ہوگا ۔ انہوںنے کہا مجلس وحدت تمام مکاتب فکر کے درمیان محبت اخوت اور روداری کا ماحول پیدا کرنا چاہتی ہے جہاں ہر مسلک کو مکمل طور پر مذہبی آزادی حاصل ہو۔