قرآن کی بے حرمتی ٹیری جونز بدبخت کی شرمناک حرکت ہے:ڈاکٹر نور محمد القادری
Posted on May 5, 2012 By Geo Urdu گجرات
لالہ موسیٰ : قرآن کی بے حرمتی ٹیری جونز بدبخت کی شرمناک حرکت ہے ، جس کا خمیازہ ضرور بھگتنا ہو گا ، ان خیالات کا اظہار عالمی تنظیم اہلسنت کے مرکزی راہنما ڈاکٹر نور محمد القادری نے اجتماع جمعہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے والا دنیا و آخرت میں رسوا ہو گا ، ایسی افسوسناک حرکت پر امریکی حکومتکا خاموش تماشائی بننا اس بات کی دلیل ہے کہ امریکہ ایسے کاموں کی خود سرپرستی کرتا ہے ، اس خرابی کی جڑ یہود و نہود کا تکبر ہے ، انشاء اللہ عنقریب انکا متکبرانہ سرخاک آلود ہو گا ، اور امریکہ کا وجود پوری دنیا کیلئے عبرت کا نمونہ بنے گا ، ڈاکٹر نور محمد دانش نے مزید کہا کہ امت مسلمہ رنجیدہ اور دکھی ہے کہ پاکستانی حکومت و دیگر حکمران اسلامی ممالک کے کیوں خاموش ہیں یہ مسلم حکمران اتنے بزدل کیوں ہو گئے ہیں انہیں غیرت ایمانی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ضرور حکومتی سطح پر صدائے احتجاج بلند کرنی چاہیے انشاء اللہ آئندہ جمعہ کو عالمی تنظیم اہلسنت لالہ موسیٰ کے پلیٹ فارم سے بعد از نماز جمعہ بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا جائیگا ، اور تمام علمائے کرام کو دعوت دی جائیگی ، سب اکابرین علماء لالہ موسیٰ اس احتجاجی مظاہرہ کی سرپرستی کریں گے۔