اسلام آباد(جیوڈیسک)عالمی مالیاتی فنڈ کے وفد نے حکومت پاکستان کے ساتھ قرضوں کی ادائیگی کے معاملے پر اسلام آباد میں مذاکرات کا آغاز کر دیا۔
آئی ایم ایف کے وفد نے چیف مشن جیفری فرینکس کی قیادت میں وزیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی سربراہی میں حکومتی اقتصادی ٹیم سے وزارت خزانہ میں مذاکرات کیئے۔ بات چیت میں پاکستان کے زمے قرضوں کی ادائیگی، پاکستان کے زر مبادلہ کی صورت حال اور مجموعی اقتصادی صورت حال کا جائزہ لیا گیا۔وزارت خزانہ کے زرائع کے مطابق آئی ایم ایف کی ٹیم کی سیاسی قیادت سے ملاقات کا بھی امکان ہے۔