سنگاپور(جیوڈیسک) موڈیز کے مطابق آئی ایم ایف کو قرض واپسی کی اقساط سے بیرونی ادائیگیوں کا توازن بگڑنے سے پاکستان کے ڈیفالٹ کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔
عالمی انویسٹر ایجنسی موڈیز کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ایک سال کے دوران پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں تین ارب اسی کروڑ ڈالر کمی ہوئی ہے۔ پاکستان کی موجودہ کریڈٹ ریٹنگ سی اے اے ون میں مزید کمی ہو سکتی ہے۔
پاکستان کو سرمائے میں مزید انخلا روکنا اور ہنگامی وسائل کا بندوبست کرنا ہو گا۔ بڑھتے ہوئے مالیاتی خسارے ، سیاسی کشیدگی، امریکا سے تعلقات میں غیریقینی اور بھارت کے ساتھ بے چینی میں اضافے سے پاکستان کیلئے خطرات مزید بڑھ گئے ہیں۔