بالی ووڈ اداکارہ جیکولین فرنانڈس کا کہنا ہے جب ان کے قریبی دوست چغلی کرتے ہیں تو انہیں بہت دکھ ہوتا ہے۔
مرڈر ٹو سے شہرت پانے والی جیکولین نے ایک انٹرویو میں کہا کہ اگر چغلی کرنے والا کوئی شناسا ہو تو انہیں کوئی فرق نہیں پڑتا۔ انہوں نے کہا کہ وہ کوشش کرتی ہیں کہ دوستی ان لوگوں سے کریں جن کا فلم انڈسٹری سے تعلق نہ ہو۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وہ کامیڈی فلموں میں کام کرنا پسند کرتی ہیں کیونکہ ان میں کام کرتے ہوئے موڈ بھی خوشگوار ہوتا ہے۔ ویسے جیکولین کی اگلی فلم ریس ٹو ہے جو ایکشن سے بھرپور ہے۔