حلقہ این اے ایک سو چالیس میں ضمنی الیکشن کے نتائج سامنے آنے کے بعد بھی صورتحال بدستور کشیدہ ہے اور مبینہ طور پر سیاسی رہنماں کے حامیوں کی فائرنگ سے خاتون سمیت دو افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات ہیں۔
قصور میں قومی اسمبلی کے ضمنی انتخاب کے بعد نتائج پر جاری کشمکش ختم ہوئی۔ جس کے بعد جیتنے والے امیدوار ملک رشید کے حامیوں کی جانب سے مبینہ فائرنگ کی گئی۔ جس میں خاتون جاں بحق ہو گئیں۔ قصور کے علاقے کنگن پور میں بھی سیاسی کارکنوں کی مبینہ فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔