ڈی آئی جی ایف سی بریگیڈئیر شہزاد اختر نے کہا ہے ضلع قلعہ عبداللہ میں ایف سی نے کارروائی کرتے ہوئے تین مغوی بازیاب کراکر دو ملزمان کو حراست میں لیا۔
کوئٹہ میں سیکریٹری داخلہ بلوچستان کے ہمراہ پریس کانفرنس میں ان کا کہنا تھا ملزمان نے مغویوں کیلئے ایک ایک کروڑ تاوان طلب کیا تھا۔ سیکریٹری داخلہ بلوچستان نصیب اللہ بازئی نے کہا صوبے میں سو سے زائد افراد کو اغوا کیا گیا تھا جن میں سے بیشتر بازیاب کرالئے ہیں۔ تینتیس ملزمان اغوا برائے تاوان کے مقدمات میں سزا کاٹ رہے ہیں۔