قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس 3 ستمبر کو طلب

Islamabad

Islamabad

اسلام آباد (جیوڈیسک) صدر آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس تین ستمبر کو طلب کر لیے ہیں۔ ایوان صدر سے جاری اعلامیہ کے مطابق ایوان بالا اور ایوان زیریں کے اجلاس پیر تین ستمبر کو شام پانچ بجے پارلیمنٹ ہاوس میں طلب کیے گئے ہیں۔

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس ایک ہفتہ سے زیادہ عرصے تک جاری رہے گا۔ اپوزیشن ملک میں نئے صوبوں کے قیام کے لئے قائم کردہ حکومتی کمیشن، بجلی کی لوڈ شیڈنگ اور سپریم کورٹ میں اہم نوعیت کے مقدمات جیسے معاملات ایوان میں اٹھائے گی۔