قومی اسمبلی کے اجلاس میں دو ارکان کی جانب سے ایوان میں اسلحہ لے کر آنے کا انکشاف ہوا ہے۔ وزیر داخلہ رحمن ملک نے کہا ہے ان واقعات کی تحقیقات تین روز کے اندر مکمل کرکے رپورٹ ایوان میں پیش کردی جائے گی۔ اسمبلی اجلاس میں پیپلز پارٹی کے رکن اعجاز ورک نے وزارت داخلہ کی کارکردگی پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ اسلحہ لے کر تخریب کار باآسانی ہر جگہ پہنچ جاتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ دو ارکان چارسال سے اسلحے سمیت اجلاس میں شریک ہورہے ہیں۔ انہیں کوئی پوچھنے والا نہیں۔ ن لیگ کے عابدشیرعلی نے کہا کہ وزیر داخلہ واقعے کی تحقیقات کرائیں۔ ق لیگ کے شہزادہ محی الدین نے کہا کہ وزیرداخلہ کا چترالیوں پر کراچی میں حالات خراب کرنے کا الزام بے بنیاد ہے۔