اسلام آباد: (جیو ڈیسک) قومی اسمبلی میں مسلم لیگ ن کے ارکان نے آج پھر بازوں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر سپیکر کی نشست کے سامنے دھرنا دیدیا۔
مسلم لیگ نون کے ارکان کا وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے خلاف احتجاج آج بھی جاری ہے۔ لیگی ارکان نے بازوں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر سپیکر کی نشست کے سامنے دھرنا دے رکھا ہے۔ قومی اسمبلی کا اجلاس دس بجے شروع ہونا تھا جو ابھی تک تاخیر کا شکار ہے۔ حکمران جماعت پیپلز پارٹی اور ان کے اتحادی اپنی حکمت عملی تشکیل دے رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ نون قومی اسمبلی میں آج بھی بھرپور احتجاج کرے گی۔