قومی اسمبلی کا اجلاس آج ہو گا

national assembly

national assembly

قومی اسمبلی کا اجلاس آج شام کو ہو رہا ہے یہ اجلاس آئین میں بیسویں ترمیم کا مسودہ پیش کرنے کیلئے طلب کیا گیا تھا تاہم اجلاس کے دوران حکومت کو پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ کیخلاف اپوزیشن کے شدید ردعمل کا سامنا ہے۔
گزشتہ روز پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف اپوزیشن نے شدید احتجاج کیا۔ ن لیگ اور ایم کیو ایم نے قیمتوں میں اضافہ واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے ایوان سے واک آوٹ کیا۔ دوسری جانب مسلم لیگ ن اس معاملہ پر حکومت کو آڑے ہاتھوں لینا چاہتی ہے اور پٹرولیم کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف قرارداد ایوان میں لانا چاہتی ہے۔
گزشتہ روز بھی مسلم لیگ نے احسن اقبال نے قراردار پیش کرنے کی اجازت طلب کی تو اجلاس آج شام تک ملتوی کر دیا گیا امکان ہے کہ ملسم لیگ ن آج یہ قرارداد دوبارہ پیش کرنے کی کوشش کریگی ۔