اسلام آباد : (جیوڈیسک) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قومی ورثہ کا اجلاس میں قومی زبان اردو کی ترقی اور ترویج کا گزشتہ سالوں میں کئے جانے والے اقدامات جائزہ پیش کیا گیا۔قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کا اجلاس کمیٹی چیئرمین سید عامر علی شاہ کی سربراہی میں پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس اسلام آباد میں ہوا۔
اجلاس میں کمیٹی کو مقتدرہ قومی زبان،اردو ڈکشنری بورڈ سمیت پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس کی قومی زبان کے حوالے سے پروگرامز پر بریفینگ دی گئی جبکہ تمام سرکاری دفاتر میں قومی زبان کے مکمل اجرا کی کمیٹی کو سفارش بھی پیش کی گئی۔