پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی نے میمو گیٹ کے مرکزی کردار منصوراعجازکودس فروری کو دوبارہ طلب کرلیا ہے۔ قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس پارلیمنٹ ہاس میں چیئرمین رضا ربانی کی صدارت میں ہوا۔ اجلاس میں اٹارنی جنرل مولوی انوار الحق نے منصور اعجاز کی پاکستان آمد پر حکومت کی جانب سے کئے گئے سیکیورٹی انتطامات سے آگاہ کیا۔ کمیٹی نے منصور اعجاز کی سیکیورٹی کے لیے کیے گئے انتطامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کمیٹی کے چیئرمین میاں رضا ربانی نے بتایا کہ منصور اعجاز کو کمیٹی کے سامنے پیش ہونے کے لیے دس فروری کا نوٹس جاری کیا جارہا ہے۔ وزارت خارجہ کے ذریعے منصوراعجاز کو نوٹس بھیجا جائے گا۔ منصور اعجاز دس فروری کو نہ آئے تو آئندہ لائحہ عمل سے متعلق فیصلہ کمیٹی بعد میں کرے گی۔