قومی سلامتی کمیٹی اجلاس: ن لیگ نے بائیکاٹ ختم کر دیا

Parliment

Parliment

اسلام آباد: (جیو ڈیسک) قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں مسلم لیگ ن نے بائیکاٹ ختم کر دیا، جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان مشروط یا غیر مشروط طور پر نیٹو سپلائی کی بحالی کی مخالفت کرتے ہوئے اجلاس سے اٹھ کر چلے گئے۔ سینیٹر رضا ربانی کی زیرصدارت پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا۔

مسلم لیگ ن نے تین دن کے بعد کمیٹی کا بائیکاٹ ختم کر دیا اور سردار مہتاب عباسی شریک ہوئے۔ اجلاس میں نیٹو سپلائی کی بحالی پر مختلف تجاویز کا جائزہ لیا گیا۔ مولانا فضل الرحمان نیٹو سپلائی کی مشروط یا غیر مشروط طور پر بحالی کی مخالفت کرتے ہوئے اجلاس سے اٹھ کر چلے گئے۔ صحافیوں سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ وہ نیٹو سپلائی بحالی کے خلاف اپنے مئوقف پر قائم ہیں، کمیٹی کی سفارشات پارلیمنٹ میں پیش ہونے پر فیصلہ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ کے کمیٹی میں آنے سے ماحول اچھا ہو گیا ہے۔

اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ میں میاں رضا ربانی نے بتایا کہ کمیٹی یا پارلیمنٹ کو دبا میں نہیں لایا جا سکتا۔ امریکہ نے حافظ سعید کا معاملہ غلط وقت پر اٹھایا۔ رضا ربانی نے کہا قومی سلامتی کی ترجیحات کو مدنظر رکھتے ہوئے آگے بڑھیں گے۔ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں توسیع وزیر اعظم کی ثوابدید ہے۔ ن لیگ کے رہنما سردار مہتاب نے بتایا کہ نیٹو سپلائی کی بحالی کے لئے امریکہ نے دبا جاری رکھا ہوا ہے لیکن امریکہ یہ جان لے کہ نیٹو سپلائی کی بحالی اتنا آسان کام نہیں ہے، میزائل حملے بند نہیں ہوں گے تو نیٹو سپلائی بحال نہیں ہو گی۔