قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس 2 دسمبر کو طلب

National Assembly

National Assembly

نیٹو کے حملے سے پیدا شدہ صورتحال پر غور کیلئے قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس دو دسمبر کو طلب کر لیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق اعلی عسکری قیادت اورانٹیلی جنس حکام کمیٹی کو نیٹو حملے کے بارے میں بریفنگ دیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی بھی اجلاس میں شرکت کا امکان ہے۔ اجلاس میں پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کی تاریخ بھی طے کی جائے گی۔