قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس آج ہو رہا ہے۔ اجلاس میں میمواسکینڈل اور نیٹو حملے سے پیدا شدہ صورتحال پر غور ہو گا اجلاس کی صدارت رضا ربانی کریں گے۔ اجلاس میں میمو اسکینڈل اور نیٹو حملے کے معاملے پر بحث کے بعد پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے لئے تجاویز کو حتمی شکل دی جائے گی۔ کمیٹی کی مجوزہ تجاویز وزیراعظم کو پیش کی جائیں گی۔ پارلیمانی کمیٹی نے امریکا کے ساتھ اسٹریٹجک پارٹنر شپ کی تفصیلات بھی طلب کی ہیں۔ کمیٹی میمو کی تفتیش کے طریقہ کار پر بھی غور کرے گی۔