قومی وطن پارٹی شیرپائو کا قومی انتخابات کے حوالے سے ایک خصوصی اجلاس پارٹی کے محمد فیصل میرکے زیر صدارت گجرات میں منعقد ہوا
Posted on January 22, 2013 By Noman Webmaster اسلام آباد
اسلام آباد( جی پی آئی) قومی وطن پارٹی شیرپائو کا قومی انتخابات کے حوالے سے ایک خصوصی اجلاس پارٹی کے فیڈرل کو نسل ممبر و چیف آرگنا ئزر پنجاب محمد فیصل میرکے زیر صدارت گجرات میںمنعقد ہوا جس میں قومی وطن پارٹی شیرپائوکے ء پیپلز سٹوڈنٹس فیڈریشن ، پیپلز وومن ونگ ، پیپلز لیبر ونگ ، پیپلز بزنس ونگ ، شیر پائو فیڈریشن، پیپلز لائزز فورم، پیپلز ڈاکٹرز فورم ، پیپلز تحفظ حقوق نسواںکے ضلعی رہنما نے بھی شرکت کی اس موقع پرقومی انتخابات کے حوالے سے او ر پنجاب کے ضلعی سطح پر مجموعی صورتحال پر غور و حوض کیا گیا۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی شیرپائوکے فیڈرل کونسل ممبرو چیف آرگنا ئزر پنجاب محمد فیصل میرنے کہا کہ ضمنی انتخابات اور قو می الیکشن کے سلسلے میں پارٹی عہدیداروں اور کارکنوں سے مشاورت کی جائے گی اور اس ضمن میں لائحہ عمل طے کر کے قومی اور صوبائی ٹکیٹوں کی تقسیم کا فیصلہ کیا جائے گا۔فیڈرل کو نسل ممبر و چیف آرگنا ئزر پنجاب محمد فیصل میر نے خصوصی اجلاس کے بعد کہا کہ PTI کے MPA کے امیدوار و سابق صوبائی وزیر چوہدری اعجاز احمد کے ساتھ مل کر دونوں پارٹیاں اتحاد کی شکل میں حلقہ P 112 P کا الیکشن لٹریں گی اور قومی اسمبلی کی سیٹ پر وہ ہمیں سپورٹ کر یں گے۔
قومی وطن پارٹی شیرپائو کے پیپلز سٹوڈنٹس فیڈریشن ، پیپلز وومن ونگ ، پیپلز لیبر ونگ ، پیپلز بزنس ونگ ، شیر پائو فیڈریشن، پیپلز لائزز فورم، پیپلز ڈاکٹرز فورم ، پیپلز تحفظ حقوق نسواں Election & Compane میں بھر پورساتھ دے گی محمد فیصل میر نے کہا کہ ڈرون حملوں سے نفرت اور تشدد میں اضافہ ہو رہا ہے جبکہ یہ حملے پاکستان میں کھلم کھلا مداخلت بھی ہے قومی وطن پار ٹی نے ڈرون حملوں کی پہلے بھی مخالفت کی ہے اب بھی کر رہی ہے اور آئندہ بھی کرے گی محمد فیصل میر نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں کے پانچ سال کے عرصہ میں عوام کو ریلیف دینے کے بجائے ان کے دکھوں میں اضافہ کیا گیا۔
ملک میں کبھی آٹا ، کبھی گھی ، کبھی چینی ، کبھی بجلی اور کبھی گیس کا بحران پیدا کر دیا جاتا ہے موجودہ حکمرانوں کی نااہلی کی وجہ سے پاکستان کو بحرانستان بنایا گیا ہے مہنگائی کے ذریعے غریبوں سے جینے کا حق چھینا جارہاہے محمد فیصل میر نے کہا کہ قومی وطن پارٹی شیرپائو آفتاب احمد خان شیرپائو کی قیادت میں پاکستان کی ترقی اور عوامی خوشحالی کی طرف خصوصی توجہ د ے گی۔
قومی وطن پارٹی شیرپائو ملک بھر کے غریب،مظلوم اور پسے ہوئے طبقات سمیت پاکستان کے علاقائی اور عوامی حقوق کے حصول کیلئے ہر فورم پر جدوجہد کرے گی اور اس سلسلے میں عوام کی بھر پور نمائندگی کی جائے گی۔