قومی ٹیم کا دورہ جنوبی افریقہ : سعید اجمل کا بگ بیش کھیلنے سے انکار

Saeed Ajmal

Saeed Ajmal

لاہور (جیوڈیسک) لاہور پاکستانی اسپنر سعید اجمل نے بیگ بیش میں شرکت کیلئے آسٹریلیا جانے سے انکار کر دیا ، اولین ترجیح پاکستان سے کھیلنا ہے ، دورہ جنوبی افریقا پر توجہ مرکوز رکھنا چاہتا ہوں۔

دنیا کے نمبر ون بولر سعید اجمل نے بیگ بیش میں شرکت کیلئے آسٹریلیا جانے سے انکار کر دیا ہے ، ذرائع سے گفتگو کرتے ہوئے سعید اجمل نے کہا کہ پی سی بی نے بیگ بیش کیلئے این او سی جاری کر دیا ہے لیکن وہ اپنی توجہ صرف دورہ جنوبی افریقا پر ہی مرکوز رکھنا چاہتے ہیں ، کیونکہ ان کی اولین ترجیح صرف پاکستان کیلئے کھیلنا ہے۔

بیگ بیش میں سعید اجمل نے ایڈلیڈ اسٹرائیکر سے معاہدہ کیا تھا۔ سعید اجمل نے کہا کہ پی سی بی کے ایوراڈ میں آج جو بھی انعام ملے گا وہ اپنی اکیڈمی کیلئے وقف کردیں گے۔