ایبٹ آباد فالکنز نے قومی ٹوئنٹی ٹوئنٹی ٹورنا منٹ کے افتتاحی میچ میں کوئٹہ بیئرز کو باہتر رنز سے ہرا دیا۔ نیشنل اسٹیڈیم میں کوئٹہ نے ٹاس جیت کر ایبٹ آبادکو بیٹنگ کا موقع دیا۔ ایبٹ آباد نے مقررہ بیس اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر ایک سو نوے رنز بنائے۔یاسر حمید نے پینسٹھ گیندوں پر ایک سو ایک اور عدنان رئیس نے اکیاون رنز بنائے ۔دونوں نیتیسری وکٹ کی ناقابل شکست پارٹنرشپ میں ایک سوسولہ رنز کااضافہ کیا۔جوابی اننگز میں کوئٹہ کی ٹیم آٹھ وکٹیں کھوکر ایک سو اٹھارہ رنز بنا سکی۔عابد علی بیالیس، میر واعظ انتیس اور بسم اللہ خان ستائیس رنز بناکر نمایاں رہے ۔ جنید خان نے تین اور خالد عثمان نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔