قومی پیداوار 204 کھرب سے زائد، اوسط فی کس آمدن 313 روپے یومیہ

state bank

state bank

اسلام آباد : (جیو ڈیسک) رواں مالی سال کے دوران مجموعی قومی پیداوار دو سو چار کھرب اکسٹھ ارب ترانوے کروڑ روپے جبکہ اوسط فی کس آمدنی تین سو تیرہ روپے یومیہ رہی۔

اسٹیٹ بینک اور وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق رواں سال ملک کی مجموعی داخلی پیداوار تین اعشاریہ چھ سات فیصد اضافے سے ایک سو چورانوے کھرب چھتیس ارب بیاسی کروڑ روپے سے تجاوز کرنے کا امکان ہے۔

بیرونی ذرائع سے حقیقی آمدن دس کھرب پچیس ارب روپے رہی۔ اعداد و شمار کے مطابق سال کے دوران موجودہ قیمتوں کے حساب سے زرعی شعبے کی پیداوار تین اعشاریہ ایک تین فیصد اضافے سے تقریبا انتالیس کھرب روپے رہنے کا امکان ہے جبکہ صنعتی شعبے کی پیداوار تین اعشاریہ چار فیصد اضافے سے انچاس کھرب پینسٹھ ارب اکہتر کروڑ روپے سے زیادہ رہے گی۔

سروسز سیکٹر کی پیداوار چار فیصد اضافے سے ایک سو پانچ کھرب اکہتر ارب اسی کروڑ روپے رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ سال دو ہزار بارہ کی قیمتوں کے مطابق فی کس سالانہ آمدنی پینتیس ہزار روپے ہے۔