قومی ہاکی ٹرے چیمپین شپ پولیس نے جیت لی

National Hockey

National Hockey

پشاور میں ہونے والی قومی ہاکی ٹرے چیمپین شپ پولیس نے جیت لی۔ فائنل میں پی ٹی وی کو تین ایک سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ پشاور کے قیوم اسٹیڈیم میں کھیلی گئی چیمپین شپ میں چاروں صوبوں سمیت سات ٹیموں نے حصہ لیا جس کا فائنل میچ پولیس اورپی ٹی وی کے درمیان کھیلا گیا۔

میچ میں پولیس کے کھلاڑیوں نے شاندارکارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف ٹیم پی ٹی وی کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کرلی۔