قومی ہاکی ٹیم لاہور سے دوحہ کے لیے روانہ

Pakistan Hockey Team

Pakistan Hockey Team

دوسری ایشیئن چیمپین ٹرافی کیلیے قومی ہاکی ٹیم لاہور سے دوحہ کے لیے روانہ ہو گئی ہے۔ چیف کوچ نے قوم کو اچھی خبر دینے کا عندیہ دیا ہے۔ لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے روانگی سے قبل مذرائع سے گفتگو کرتے ہوئے قومی ہاکی ٹیم کے چیف کوچ اختر رسول نے کہا کہ قوم کی دعاں سے ایشائی چیمپئن شپ میں کولڈ میڈل لے کر آئیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے پاس شاندار ٹیلنٹ ہے جبکہ نکھار کے لیے جستجو کی ضرورت ہے۔ چیف کوچ کا کہنا تھا کہ ہاکی میں بہتری کے لیے اکیڈمیز کا کردار تمام ضروریات کو پورا نہیں کر رہا لہذا ارباب اختیار کو چاہیے کہ سکول اور کالج کی سطح پر ہاکی کے فروغ کے لیے اقدامات کیے جائیں تا کہ پڑھے لکھے کھلاڑی آگے آ سکیں۔

اس موقع پر ٹیم کے کوچ حنیف خان کا کہنا تھا کہ ٹیم شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔ واضح رہے کہ دوسری ایشئن چیمپیئن ٹرافی میں پاکستان انڈیا عمان چین جاپان اور ملائشیا شرکت کر رہے ہیں ٹرافی کا فائنل ستائس دسمبر کو کھیلا جائے گا۔