کراچی (جیوڈیسک) قومی ہاکی ٹیم کی پرواز کو لاہور میں خراب موسم کیبعد کراچی اتار لیا گیا۔ علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرہیروز کے استقبال کی تیاریاں دھری کی دھری رہ گئیں۔
ایشین چیمپئنز ہاکی ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم دوحہ سے کیو آر ڈبل تھری ٹو کے ذریعے لاہور ایئرپور پر رات ایک بج کر پینتالیس منٹ پر لینڈ کرنا تھا مگر لاہور اور گردونواح میں شدید دھند کے باعث ایئرپورٹ حکام نے اس پرواز کا رخ اسلام آباد موڑ دیا۔ بعد میں سول ایوی ایشن ذرائع کے مطابق پرواز کو کراچی روانہ کردیاگیا۔ جو رات تین بج کر پینتیس منٹ پر لینڈ کر گئی۔
بھارت کو ہرا کر آنے والے قومی ہیروز کا استقبال کرنے کیلیے لاہور ایئرپورٹ پر شائقین کی بڑی تعداد موجود تھی اور ڈھول کی تھاپ پر رقص کرنے کے بھی انتظامات کیے گئے تھے مگر خراب موسم آڑے آگیا اور رن وے پر وزیبلٹی سو میٹر ہونے کیباعث پرواز کو کراچی اتارا گیا۔