قوم متحد ہے ملک کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔ گیلانی

gilani

gilani

وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ اٹھارہ کروڑ عوام ملک کی حفاظت کرنا جانتے ہیں قوم متحد ہے ملک کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔ پشاور میں وکلا سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہاکہ سقوط ڈھاکہ کے بعد آئین نے ملک کو ایک رکھا ہوا ہے۔
دریں اثنا وزیر اعظم کی آمد کے موقع پر تمام بڑی شاہراہیں بند کردی گئیں جس کے باعث مختلف علاقوں میں ٹریفک جام ہوگیا۔ ٹریفک جا م کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور ایمبولینسیں بھی ٹریفک جام میں پھنس گئیں۔