قوم کے کل کے لئے اپنا آج قربان کرنے والے پاک فوج کا ہر سپاہی قوم کے ماتھے کا جھومر ہے۔ سلیم انصاری

کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ ایسٹ سٹی ایریا PS-120کے سنیئر رہنماء سلیم الدین انصاری نے جماعت اسلامی کے سربراہ سید منور حسن کی جانب سے پاک فوج کے شہداء کے حوالے سے متنازعہ بیان کی پر زور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ پاک فوج کے ہر سپاہی پر پوری قوم فخر کرتی ہے ہمارے جانباز سپاہیوں نے قوم کے بہتر مستقبل اور دفاع وطن اور ہمارے کل کے لئے اپنے آج کوقربان کردیا۔

سلیم انصاری نے دہشت گردی کے خلاف لڑتے ہوئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے پاک فوج کے جانثاروں کو سلام پیش کرتے ہوئے سپریم کورٹ آف پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ ملک میں دہشت گردی اور انتہا پسند جماعتوں کی حمایت کرنے والی سیاسی جماعتوں پر پابندی عائد کرے سلیم انصاری نے عوام سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ ایسی سیاسی جماعتوں کو مکمل بائیکاٹ کریں پیپلز پارٹی کے رہنماء سلیم انصاری نے جماعت اسلامی کے رہنماء سید منور حسن سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ وہ پاک فوج کے شہداء کی بے حرمتی پر قوم سے معافی مانگیں۔