قوم ہر چیلنج کے مقابلے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ گیلانی

gilani

gilani

وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ قومی اور عالمی سطح پر ملک کو کئی چیلنجز کا سامنا ہے، پاکستانی عوام ہر چیلنج کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔  لاہور میں شاعر مشرق علامہ اقبال کے حوالے سے منعقد کی گئی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ اقبال کے فلسفے پر چلے تو ہی آزادی اور خودمختاری کی فضا میں سانس لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ علامہ اقبال قومی ضمیر کی آواز ہیں۔ اس موقعے پر وزیراعظم نے سال 13-2012 کو اقبال کا سال قرار دے دیتے ہوئے اقبال اکیڈمی کیلئے 5 کروڑ روپے کا اعلان کیا۔