پنجاب (جیوڈیسک)پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری پر دستخط آج ہورہے ہیں جس کے پیش نظر پنجاب میں پیٹرول پمپ مالکان نے پیٹرول کی فروخت بند کر دی ہے۔ ملک کے بیشتر شہروں کی طرح فیصل آباد کے متعدد پیٹرول پمپس سے پیٹرول کی فروخت بند ہوگئی ہے جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
علاوہ ازیں جھنگ روڈ ، ستیانہ روڈ، سرگودھا روڈ اور سمندری روڈ پر واقع پٹرول پمپس کے مالکان نے صبح ہی سے پٹرولیم مصنوعات کی سپلائی روک دی تھی جبکہ بعض پمپس پر صرف پچاس روپے یا سو روپے کا پٹرول دیا جاتا رہا۔ شہریوں نے پٹرول کی مصنوعی قلت کو ضلعی انتظامیہ کی کمزوری قرار دیتے ہوئے وزیر اعلی پنجاب سے سخت کارروائی کرنے کامطالبہ کیا ہے۔