پنجاب(جیوڈیسک)مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے والے اراکین کو جاری شوکاز نوٹسز کے جوابات اپنے وکلا کے پینل کو بھیج دیے ہیں۔ وکلا کا پینل ان جوابات کا جائزہ لے کر ریفرنس تیار کرکے اسپیکر قومی اسمبلی کو بھیجے گا۔
مسلم لیگ ق نے آٹھ ارکین پارلیمنٹ کے خلاف ڈسپلن کی خلاف ورزی پر انہیں شوکار نوٹسز جاری کیے تھے۔ جن اراکین نے اپنے جوابات پارٹی سیکریٹریٹ میں جمع کرائے ان میں کشمالہ طارق، عاصم نذیر، کرشن پروانی، سمیرہ ملک اور دونیا عزیز شامل ہیں۔