لارڈزٹیسٹ : جنوبی افریقہ کے پہلے روز سات وکٹ پر 262 رنز

Lords test

Lords test

لارڈزٹیسٹ (جیوڈیسک) لارڈز میں انگلینڈ کے خلاف سیریز کے تیسرے اور آخری ٹیسٹ کے پہلے روز جنوبی افریقہ نے سات وکٹ پر دو سو باسٹھ رنز بنالیے۔ لارڈز میں کھیلے جانے والے سیریز کے تیسرے اور آخری ٹیسٹ کے پہلے روز جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ لیکن انگلش بولرز نے صرف چوون کے اسکورپرچارکھلاڑیوں کو آٹ کرکے میچ میں اپنی ٹیم کو پوزیشن مضبوط کردی تھی۔

ژیاک روڈالف بیالیس رنز اور جے پی ڈومینی اکسٹھ رنز نے اپنی ٹیم کی سہارا دیا۔ پھر ورنن فلینڈر نے چھیالیس رنز ناٹ آٹ بناکر اپنی ٹیم کا اسکور سات وکٹ پر دو سو باسٹھ تک لے جانے میں اہم کردار ادا کیا۔ انگلینڈ کی جانب سے جیمس اینڈرسن اور اسٹیون فن نے تین تین وکٹیں لیں۔