ہندوستان کا گورنر جنرل ۔ 1848 میں ہندوستان آیا۔ لارڈ ڈلہوزی 1812ء میں پیدا ہوئے۔ اس کے عہد میں برما اور سکھوں کی دوسری لڑائی ہوئی اور پنجاب پر انگریزوں کا قبضہ ہوگیا ۔ ڈلہوزی نے ہندوستانی ریاستوں کے الحاق پر بڑی سختی سے عمل کیا ۔ ستارہ ، جھانسی ، ناگپور ، اور اودھ کے علاوہ کئی اور ریاستیں انگریزی علاقے میں شامل کر لی گئیں۔ بہادر شاہ ظفر آخری مغل بادشاہ کو بھی نوٹس مل گیا کہ وہ شاہی قلعے کا آخری تاجدار ہے۔
الحاق کے اس مسئلے نے ہندستانی حکمرانوں میں بے چینی کی ایک ایسی لہر پیدا کر دی جو 1857 کی جنگ آزادی کا اہم سبب بنی ۔ لارڈ ڈلہوزی نے رفاہ عامہ کی خاطر محکمہ تعمیرات قائم کیا۔ ڈاک کے دو پیسے کے ٹکٹ جاری کیے۔ ریل اور تار کا سلسلہ بھی اسی کے عہد میں شروع ہوا 1856 میں خرابی صحت کی بنا پر انگلستان چلا گیا۔لارڈ ڈلہوزی کا انتقال 1860ء میں ہوا۔