لازوال اور بے مثال قربانیوں کی بدولت کشمیری اپنی منزل آزادی ضرور حاصل کرکے رہیں گے۔چوہدری ناصر منظور

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) جان قربان کرنے والی قوم کو دنیا کی کوئی طاقت زیادہ دیر تک غلام نہیں رکھ سکتی لازوال اور بے مثال قربانیوں کی بدولت کشمیری اپنی منزل آزادی ضرور حاصل کرکے رہیں گے امریکہ ،اسرائیل بھارت گٹھ جوڑ عالمی من کیلئے خطرہ ہے انسانی حقوق کے عالمی ادارے کشمیریوں کو ان کا پیدائشی حق حق خود ارادیت دلوانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں ان خیالات کا اظہار سلطان یوتھ فورس کے مرکزی راہنما چوہدری ناصر منظور نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ کشمیری قوم کی تاریخ قربانیوںسے بھری پڑی ہے شہدا ء جموں و کشمیر کی قربانیاں تاریخ کے آئینہ میں سنہری حروف میں لکھی جائے گی شہداء جموں کشمیر کو جتنا خراج عقیدت پیش کیا جائے کم ہے کشمیریوں کی قربانیوں کی بدولت مسلہ کشمیر عالمی سطح پر فلیش پوائنٹ بن چکا ہے۔

آزاد و مقبوضہ کشمیر کی قیادتیں مسلہ کشمیر کے حل کیلئے مشترکہ حکمت عملی بنائیں پاکستان نے ہمیشہ کشمیریوں کی اخلاقی اور سفارتی تحریک جاری رکھی ہے پاکستان حکومت نے ہر فورم پر کشمیریوں کے موقف کی حمایت کی ہے انہوں نے کہاکہ اقوام متحدہ مسلہ کشمیر کے حل کیلئے انپی قراردادوں پر عمل کروائے اور کشمیریوں کو رائے شماری کا حق دلوائے انہوں نے کہاکہ اقوام متحدہ بھارتی فوج کے مظالم کو رکوانے میں اپنا کردار ادا کرے آزادی کشمیریوں کا حق ہے اور دنیا کی کوئی طاقت اس حق سے محروم نہیں رکھ سکتی۔