لاس اینجلس (جیوڈیسک) پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان امریکی باکسر کارلوس مولینا کے خلاف آج رنگ میں اتریں گے۔ 18 ناک اٹس کرنے والے عامر خان لاس اینجلس میں ہونے والے مقابلے میں کارلوس کے خلاف مکے برسانے کے لئے بے تاب ہیں۔ مقابلے کی بھرپور تیاریاں کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وہ ہفتے کو ہونے والے میچ میں فتح اپنے نام کر کے اپنی گزشتہ دو شکستوں کا حساب برابر کریں گے۔
دوسری جانب کارلوس مولینا اب تک اپنے 18 باکسنگ مقابلوں میں نا قابل شکست ہیں۔ 27 سالہ امریکی باکسر بھی پھرپور تیاریوں میں مصروف ہیں۔ عامر خان ڈینی گارسیا اور لیمونٹ پیٹرسن کے خلاف اپنی گزشتہ دو مقابلوں میں شکست کا سامنا کر چکے ہیں لیکن سال 2012 کے اپنے آخری میچ جیت حاصل کرنے کے لئے وہ پر امید ہیں۔