لاس اینجلس : چینی قونصل خانے کے محافظوں پر فائرنگ

us firing

us firing

امریکی ریاست لاس اینجلس میں چینی قونصل خانے کے محافظوں پر فائرنگ کرنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ امریکی اخبار کے مطابق ایک شخص نے لاس اینجلس کے ولشائر سینٹر میں قائم چینی قونصل خانے کے محافظ پر فائرنگ کی تاہم گارڈ بچ گیا۔
پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیاہے۔ لاس اینجلس پولیس کا کہناہے کہ فائرنگ کا سلسلہ قونصل خانے کے محافظ اور مظاہرہ کرنے والے میں تلخ کلامی کے بعد ہوا تاہم تحقیقات جاری ہیں۔