لالہ موسیٰ اور ڈنگہ کی خبریں( محمد بلال احمد بٹ سے)
Posted on February 1, 2013 By Majid Khan سٹی نیوز
تمام تر عالمی دبائو کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ایران سے سوئی گیس فراہمی کے منصوبہ کا معاہدہ کیا،چوہدری قمر زمان کائرہ
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ حلقہ این اے106کی عوام نے مجھ پر اظہار اعتماد کر کے اپنا نمائندہ منتخب کر کے جو مجھے ذمہ داری سونپی تھی اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم اور عوام کی دعائوں سے اپنے وعدوں کی تکمیل کے ساتھ علاقہ کی تعمیر و ترقی اور عوام کو تعلیم صحت مواصلات سمیت گیس کی بنیادی سہولیات فراہم کرنے کے ساتھ علاقہ کی عوام کی نظروں میں سرخرو ہوا ہوں جبکہ ملک و قوم کی خدمت کرنے کا اعزاز بھی میرے حصہ میں آیا ہے اس کاتمام تر کریڈٹ بھی میرے حلقہ کی عوام کو جاتا ہے، جس نے مجھے منتخب کر کے اقتدار کے اعلی ایوانوں میں بھیجا اور ایوان اقتدار سے اربوں روپے کے فنڈز سے حلقہ کے عوام کو سوئی گیس کی فراہمی سمیت دیگر میگا پراجیکٹ مکمل کرائے انشاء اللہ آنے والے دنوں سے ڈنگہ شہرکے وسط میں سیم نالہ کی پختگی کروڑوں روپے کی لاگت سے شروع ہو رہی ہے، انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت نے اپنے پانچ سالہ دور میں دہشت گردی کی جنگ لڑتے ہوئے قوم اور اپنے جانثار ساتھیوں کو دہشت گردوں سے نجات دلائی سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں150فیصد اضافہ کیا،بجلی کی مد میں عوام کو454ارب روپے کی سبسڈی دی، تمام تر عالمی دبائو کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ایران سے سوئی گیس فراہمی کے منصوبہ کا معاہدہ کیا،حالانکہ سابقہ حکومتیں ایسا کرنے میں ناکام رہیں،قبل ازیں ہمارے قائد شہید بھٹو ایٹمی پلانٹ لے کر آئے،شہید بینظیر بھٹو نے میزائل پروگرام شروع کیا،یہ سب ہم نے ملک کے مفاد کو مدنظر رکھکر کئے انہوںنے کہا کہ2008ء میں ہمیں پاکستان لٹا پٹا ملا،لوگ آٹے کیلئے رقم ہاتھوں میں لے کر مارے مارے پھر رہے تھے بجلی گیس کی لوڈشیڈنگ عروج پر تھی آج اللہ تعالیٰ کا خاص فضل و کرم اور عوامی دعائوں اور ہماری حکومت کی اعلیٰ کارکردگی کی بدولت میں گندم چینی دالوں میں نہ صرف خود کفیل ہے بلکہ بیرون ملک ایکسپورٹ کر رہا ہے۔ حالانکہ فلڈ سے ملک میں ناقابل تلافی نقصان پہنچا،اللہ تعالیٰ کے فضل سے ہماری بیرونی تجارت ڈبل ہو گئی،ایل این بی کا معائدہ 8ڈالر ریٹ پر گیا لیکن معاملات عدالت جانے کی وجہ سے یہ معاہدہ نہ ہو سکا اور اب وہی گیس سترہ ڈالر کے ریٹ پر حاصل کی جا رہی ہے یہ تیس سال کیلئے معاہدہ تھا،انہوں نے کہا مہنگائی صرف پاکستان نہیں دنیا بھر میں ہے،اب ہماری حکومت نوجوانوں کو روزگار فراہم کر رہی ہے،تو مخالفین کو قولنج کا درد اٹھ رہا ہے،کیا حکومت عوام کو روزگار نہیں دینا چاہیے انہوں نے کہا کہ حکومت کے بے نظیر انکم سپورت پروگرام کے تحت صاف شفاف انداز سے سترلاکھ خاندانوں اور ساڑھے چار کروڑ مستحق افراد کو مالی امداد دے رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ جب الیکشن کا میدان لگا تو سب کو تفصیل کے ساتھ جواب دیں گے،ہم2008ء سے2013ء تک اور اپنے شہئد قائدین بھٹو اور بے نظیر بھٹو کے دور کا حساب دیں گے اور دوسروں سے65سالہ دور کا حساب لیں گے،انہوں نے کہا کہ شہباز شریف بڑھکیں لگا کر اور مائیک توڑ کر بھٹو بننا چاہتے ہیں شہباز صاحب بھٹوبنا نہیںکرتے بھٹو پیدا ہوا کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ یہ بڑے طرم خان بنے پھرتے ہیں مکے مدینے میں بیٹھ کر جھوٹ بولتے رہے کہ ہم نے معاہدہ نہیں کیا ،معاہدہ سامنے آیا تو منہ چھپاکر پھرنے لگے،اس کے برعکس پیپلز پارٹی معاہدے کرتی ہے تو ملک میں جمہوریت لانے اور آمروں کو بھگانے کیلئے کرتی ہے، جبکہ میاں برادران نے سعودی بادشاہوں کے محلوں میں جانے کیلئے معاہدے کئے انہوں نے کہا کہ ابھی تو اصغر خان کیس کا ایک ورق الٹا ہے پتہ چلا کہ یہ ایجنسیوں کی بیساکھیوں کے سہارے جیتے ہیں اور ان سے رقوم بھی وصول کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ بھٹو شہید کا عدالتی قتل ہواتو وہ ملک دشمن اسکے بیٹے ملک کے وفادار نہیں بے نظیر بھٹو کو سیکورٹی رسک قرار دیا جاتا ہے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے جمہوریت کے ساتھ عوام کا راج بحال کرایا جبکہ میاں برادران نے جھوٹ بول کر آمروں سے جان چھڑانے کیلئے معاہدے کئے انشاء اللہ میدان لگا تو بہت کچھ عیاں کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :قاضی حسین احمد نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا میں امت مسلمہ کے اتحاد کے بہت بڑے داعی تھے،مولانا محمد یوسف رضوان
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)سابق امیرجماعت اسلامی کے دیرینہ رفیق اور شاگرد حضرت مولانا محمد یوسف رضوان نے کہا ہے کہ ہمارے اور عوام کے محبوب قائد قاضی حسین احمد نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا میں امت مسلمہ کے اتحاد کے بہت بڑے داعی تھی،ان کا ظاہر و باطن ایک تھا،انہوں نے ہمیشہ فرقہ واریت کے خاتمہ کی بات کی اپنے ساتھیوں سے انتہائی نرم دل شفیق جبکہ جابر حکمرانوں اور باطل قوتوں کے خلاف سیسہ پلائی دیوار تھے،مسلمہ امہ کیلئے پھولوں کی طرح نرم اور استعماری قوتوں کے خلاف چٹانوں کی طرح سخت مضبوط تھے،انہوں نے ہمیشہ اتحاداتفاق کا درس دیا آپ انتہائی سادہ رحم دل فقیر درویش تھے،اللہ تعالیٰ نے ان کا چہرہ وجاہت سے بھر پور خوبصورت بنایا جو بھی ان سے ملتا ان کا گرویدہ ہو جاتا انشاء اللہ قاضی حسین احمد ہماری دعائوں میں زندہ رہیں گے ہماری دعا ہے کہ اللہ کریم انہیں کروٹ کروٹ جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : اپنے آبائو اجداد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اپنے گروپ دھڑے کو ہمیشہ ساتھ لے کر چلتے ہیں،چوہدری ندیم اصغر کائرہ
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)سابق تحصیل ناظم کھاریاں اور پیپلز پارٹی کے مرکزی راہنما ندیم اصغر کائرہ نے کہاہے کہ اپنے آبائو اجداد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اپنے گروپ دھڑے کو ہمیشہ ساتھ لے کر چلتے ہیں،انہوں نے کہا کہ پانچ سال ہم جاگتے رہے اور ریکارڈ ترقیاتی کام کرائے،اب دوسرے اراکین اسمبلی بھی جاگ گئے ہیں جس کی وجہ سے گیس کا پائپ دور دیگر اشیاء کم ملتی ہیں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : ہم اپنے لیْڈر قمرزمان کائرہ پر فخر ہے جس نے ملکی و غیر ملکی سطح پر گرانقدر خدمات سر انجام دے کر ہمارا سر فخر سے بلند کر دیا ہے،راناشاہد رائوف
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)جھٹکہ گروپ کے راہنما رانا شاہد رائوف نے کہا ہے کہ ہم اپنے لیْڈر قمرزمان کائرہ پر فخر ہے جس نے ملکی و غیر ملکی سطح پر گرانقدر خدمات سر انجام دے کر ہمارا سر فخر سے بلند کر دیا ہے،ہماری دعا ہے کہ اللہ کریم انکی عزت اور توقیر میں مزید اضافہ کرے انہوں نے کہا کہ ہم کائرہ برادران کے ساتھ ہیں اور انشاء اللہ رہیں گے،انہوں نے کہا کہ ریکارڈ وقت میں دس ہزار سے زائد گیس کنکشن فراہم کئے ہیں انہوں نے ہمارے علاقہ کا نام دنیا بھرمیں روشن کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : قاضی حسین احمد کی وفات سے ملت اسلامیہ کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے،چوہدری عرفان احمد صفی
ڈنگہ(نامہ نگار)جماعت اسلامی کے ممتاز راہنما اور حلقہ این اے 106 سے جماعت اسلامی کے امیدوار چوہدری عرفان احمد صفی نے کہا ہے کہ قاضی حسین احمد کی وفات سے ملت اسلامیہ کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے ہم قاضی حسین احمد اور پروفیسر غفور احمد کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں کہا کہ پاکستان سے فرقہ پرستی کے خاتمہ کیلئے گرانقدر خدمات سر انجام دیں انہوں نے نفرت کے اندھیروں میں روشنی کے چراغ کا کام کیا ایسی شخصیات صدیوں بعد پیدا ہوتی ہیں جب بھی مورخ تاریخ لکھے گا ہمارے اور عوام کے محبوب قائد قاضی حسین احمد کا نام تاریخ کے اوراق پر زندہ و جاوید رہے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : قاضی حسین احمد اور پروفیسر غفور احمد ملک و ملت کیلئے رول ماڈل تھے،ڈاکٹر سیداحسان اللہ شاہ
ڈنگہ(محمدبلال احمد بٹ)امیر جماعت اسلامی ضلع گجرات اور امیدوارصوبائی اسمبلی حلقہ پی پی112ڈاکٹر سید احسان اللہ شاہ نے کہا ہے کہ آج قوم کے ہیرو اور لیڈرقاضی حسین احمد اور پروفیسر غفور احمد کو یاد کر رہے ہیں جنہوں نے عوام کو بہت کچھ دیا اسن سے لیا کچھ نہیں،عام طور پر ایسا ہوتا ہے کہ جس قوم کو بدلنا ہو اس قوم کے ہیروز کو تبدیل کر دو،قومی ہیروز کے پیچھے چلی جائیگی صاحبان اقتدار نے ہمارے نصاب سے قومی ہیروز خالد بن ولید کو نکال دیا اور قوم کو فلمی ہیروز یا زیادہ سے زیادہ کھیلوں کے ہیروز کے پیچھے لگا دیا، انہوں نے کہا کہ ہماری جماعت کے قائدین قاضی حسین احمد پروفیسر غفور احمد نے دین کے غلبے سے انتھک کام کیا انہوں نے کہا کہ آج قحط الرجال کا زمانہ ہے انہوں نے کہا کہ قاضی حسین احمد اور پروفیسر غفور احمد ملک و ملت کیلئے رول ماڈل ہیں وہ نشان منزل اور مینارہ روشنی ہیں انکے نقش قدم پر چلتے ہوئے ہم معاشرہ کی فلاح و بہبود کر سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ قاضی حسین احمد اور پروفیسر غفور احمدنے دین اسلام کی سربلندی کیلئے کام کیا اور ظلم و نا انصافی کے خلاف جہاد کیا،اسلامہ امہ کے اتحاد کیلئے بڑا کام کیا،فرقہ واریت کی آگ بجھانے کیلئے ملی یکجہتی کونسل قائم کی اور دشمنوں کے عزائم خاک میں ملا دیئے ایم ایم اے قائم کر کے ملکی اختلافات کا خاتمہ کیا،پروفیسر غفور احمد نے ریاست کی اصلاح کیلئے گرانقدر خدمات سر انجام دیں،پاکستان کے متفقہ آئین کی تیاری میں اہم رول ادا کیا ہم ان نامور شخصیات کے نقش قدم چلتے ہوئے پاکستان کو اسلام کا قلعہ بنا دیں گے ہم انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لالہ موسیٰ:بچے کو بازیاب کروانے پر انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،چوہدری تنویر اشرف آف خواص پور
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ)بچے کو بازیاب کروانے پر انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار ممتازبزنس مین چوہدری تنویر اشرف آف خواص پور نے کیا،انہوںنے کہا کہ ڈی پی او گجرات راجہ بشارت،ڈی ایس پی ضیاء جعفری،ایس ایچ او ریاض کدھر اور دیگر عملے کو اہلیان لالہ موسیٰ کی طرف مبارکباد پیش کرتے ہیں،افسران کی دن رات کی محنت رنگ لے آئی اور بچے کو بخیریت بازیاب کروایا انہوں نے انتظامیہ سے پر زو مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ایسے مجرمان جو انسانیت کے دشمن ہیں اور پیسوں کے لالچ کیلئے کچھ بھی کر جاتے ہیں ان کوکیفے کردار تک پہنچایا جائے تاکہ آئندہ کوئی بھی ایسی گھنائونی حرکت نہ کر سکے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لالہ موسیٰ:انشاء اللہ بہت جلد PTIکا گراف سب سے بلند ہو جا ئے گا،چوہدری اعجاز احمد آف میانہ چک
لالہ موسیٰ(محمدبلال احمدبٹ)سابق صوبائی وزیر ،راہنما پاکستان تحریک انصاف حلقہ پی پی 112چوہدری اعجاز احمد آف میانہ چک نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ P.T.Iکا گراف جو تھوڑا سا ڈوان ہوا ہے و ہ انٹراپارٹی الیکشن کی وجہ سے ہوا ہے کیونکہ ساری پار ٹی انٹرا پارٹی الیکشن میں مصروف ہے انشاء اللہ بہت جلد ہماری پارٹی کا گراف پھرسب سے بلند ہو جا ئے گا ۔ہمارے ووٹرسپورٹربے چین ہیں کہ عمران خان کو ووٹ دے کر پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے۔اور انٹراپارٹی الیکشن کے حوالے سے بے پناہ لوگوں کا الیکشن میں حصہ لینا پی ٹی آئی سے محبت کا اظہار ہے ہم انٹراپارٹی الیکشن کے فورا بعد ایکشن میں نظر آئیں گے اور عمر ان خان کے ساتھ ملکرپسی ہوئی عوام کے لیے ناانصافی اور حقوقِ انسانیت کی جو جنگ عمران خان لڑ رہے ہیں ہم ان کے ساتھ ملکر پاکستان میں انقلاب لائیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاکستان تحریک انصاف انٹرا پارٹی الیکشن کے بعد پاکستان کی سب سے بڑی جمہوری جماعت بن کر ابھرے گی،سہیل نواز خان ودیگر
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمدبٹ)پاکستان تحریک انصاف انٹرا پارٹی الیکشن کے بعد پاکستان کی سب سے بڑی جمہوری جماعت بن کر ابھرے گی پارٹی میں جو مفاد پرست عناصر پارٹی کو نقصان پہنچانے کی غرض سے شامل ہوئے ہیں پارٹی الیکشن میں اپنی موت آپ مرجائیںگے یہ بات پاکستان تحریک انصاف لالہ موسیٰ کے راہنمائوں سہیل نواز خان ،حاجی چوہدری رفیق احمد دھامہ ،سید حسن رضا شاہ گیلانی ،چوہدری امانت علی آف خواص پور ،قاری عمر دراز ،عامر ریاض اورمحمد شفیق نے اپنے مشترکہ بیان میں کہی۔انہوں نے کہا کہ پارٹی الیکشن میں نظریاتی کارکنوں کو اہمیت دی جائے گی دراصل نظریاتی کارکنان ہی پاکستان تحریک انصاف کا اصل اثاثہ ہیں۔چئیر مین پاکستان تحریک انصاف عمران خان بار ہا مرتبہ یہ کہہ چکے ہیں کہ کسی غلط فرد کو نہ توپارٹی میں فوقیت دی جائے گی اور نہ ہی جنرل الیکشن میںغلط فرد کو ٹکٹ ملے گا اسی یقین دہانی پر مخلص کارکنان دن رات تحریک اور پاکستان کی خوشحالی کے لئے کام کر رہے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چوہدری طاہر اکرم چھنی کا راہنما پاکستان تحریک انصاف حلقہ پی پی112چوہدری ساجد یوسف چھنی کے اعزاز میں سپین کے مقامی شہر کے ریسٹورنٹ میں گرینڈ پرتکلف ڈنر
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ)سپین کی ممتاز کاروباری شخصیت چوہدری طاہر اکرم چھنی کا راہنما پاکستان تحریک انصاف حلقہ پی پی112چوہدری ساجد یوسف چھنی کے اعزاز میں سپین کے مقامی شہر کے ریسٹورنٹ میں گرینڈ پرتکلف ڈنر،جس میں سیاسی سماجی مذہبی کاروباری شخصیات کے علاوہ پاکستان تحریک انصاف کے اہم راہنمائوں نے شرکت کی گرینڈ ڈنر سیاسی جلسے کی شکل اختیار کر گیا، معزز مہمانوں کا استقبال طاہر اکرم چھنی،چوہدری عادل چھنی،چوہدری ندیم شیر گڑھ،چوہدری افضال تریڑوانوالہ نے کیاآنے والے معزز مہمانوں میں صدر پاکستان کمیونٹی سید فدا حسین شاہ،نائب صدر چوہدری محمد اسلم بجاڑ والا،چوہدری محمدناظم گمٹی چوہدری اختر ٹوپہ،چوہدری شیر خاں گوجہ،چوہدری شمریز جاتریہ،چوہدری محمد شہبازگنجہ،چوہدری ندیم احمد گنجہ،چوہدری باسط کراڑیوالہ چوہدری امجد رجادی،چوہدری محمد فاروق پنجن،چوہدری محمد ارشد دیتوال،چوہدری سلیمان دیتوال،چوہدری عنصر دیتوال،چوہدری اسلم دیتوال چوہدری محمد اشرف دیتوال،چوہدری خالد ڈیروگھنہ،محمدشفیق دیونہ منڈی،یاسر چھنی،فیصل چھنی،چوہدری ظفر اقبال چھنی،چوہدری محمدعظیم چھنیزبیر چھنی،مہدی خاں چھنی،چوہدری محمد عامر چھنی،چوہدری رشید شاہجانیاں،چوہدری زاہد تریڑوانوالہ،چوہدری محمد رزاق تریڑوانوالہ،چوہدری محمد شوکت تریڑوانوالہچوہدری محمد افضال تریڑوانوالہ،چوہدری عنصر تار،ماسٹر محمد نعیم چھنی،چوہدری شوکت چھنی،شعیب چھنی کے علاوہ سینکڑوں سیاسی شخصیات نے شرکت کی اس موقع پر چوہدری ساجد یوسف چھنی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف پوری دنیامیں مقبول ترین جماعت بن چکی ہے،وہ وقت دور نہیں جب تحریک انصاف اقتدار میں ہو گی دیگر مقررین میں صدر پاکستان کمیونٹی سپین سید فدا حسین شاہ نے کہا کہ چوہدری ساجد یوسف چھنی کامیاب ہو کر تمام اوورسیز پاکستانیوں کی نمائندگی کریں گے،چوہدری فاروق پنجن نے کہا کہ حلقہ این اے106 اور پی پی112میں پاکستان تحریک انصاف کی بڑھتی ہوئی مقبولیت چوہدری ساجد یوسف چھنی کی دن رات محنت کا نتیجہ ہے،چوہدری ندیم شیر گڑھ نے کہا کہ عمران واحد لیڈر ہیں جو پاکستان کو ان کرپٹ حکمرانوں سے نجات دلائیں گے وہ وقت دور نہیں جب پوری دنیا میں عمران خان پاکستان کا نام روشن کریں گے،چوہدری شمریز جاتریاں نے کہا کہ چوہدری ساجد یوسف چھنی جیسے نوجوان ہی ملک کی ترقی اور خوشحالی کے ضامن ہیںہم ساجد یوسف چھنی کی کامیابی سے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے،محمد شفیق دیونہ منڈی نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں نے ملک کا بیڑھ غرق کر دیا ہے پاکستان تحریک انصاف واحد جماعت ہے جو ملک کو ان بحرانوں سے نکالے گی،چوہدری سلیمان دیتوال نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی راہنما میاں افضل حیات اور چوہدری ساجد یوسف چھنی کامیاب ہو کر اپنے حلقے کی محرومیوں کا ازالہ کریں گے،اور عوام کو ان کا حق دلوائیں گے،چوہدری طاہر اکرم چھنی آف سپین نے کہا کہ ہم چوہدری ساجد یوسف چھنی کی کامیابی کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لائیں گے اور ساجد یوسف چھنی کو کامیاب کروائیں گے،ریسٹورنٹ میں پہنچنے پرراہنما پاکستان تحریک نصاف چوہدری ساجد یوسف چھنی کا فقید المثال استقبال کیا اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیںچوہدری اکرم چھنی کی طرف سے دیئے جانے والے ڈنر بہت بڑے جلسے کی شکل اختیار کر گیا جس میں سپین کے علاوہ یورپ کے متعدد ملکوں سے سیاسی شخصیات نے شرکت کی۔چوہدری طاہر اکرم چھنی نے آنے والے معززمہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لالہ موسیٰ:سکندر مرزا کو بازیاب کروانے پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں،شیخ طارق محمودناروے
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ)ایدھی آف لالہ موسیٰ الحاج شیخ عبدالخلیل کے صاحبزادے شیخ طارق محمود (ناروے)نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم نارویجن ایمبیسی ،ڈی پی او گجرات راجہ بشارت،ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر لالہ موسیٰ سید ضیاء حسین جعفری،ایس ایچ او سٹی ریاض کدھر،ایس ایچ او صدر اور تمام پولیس عملے کو ایک کروڑ تاوان کے لئے اغواء ہونے والے بچے سکندر مرزا کو بازیاب کروانے پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں اور خراج تحسین پیش کرتے ہیں بچے کے اغواء ہونے کے پہلے گھنٹے سے ہی نارویجن ایمبیسی کے ساتھ بطور رابطہ کار مسنلک رہا ہوںاور میں سمجھتا ہوں کہ اپنے شہری انصاف اور حق فراہم کرنے کلئے نارویجن حکومت اور نارویجن ایمبیسی کا کردارقابل تحسین ہے پولیس افسران کی دن محنت رنگ لے آئی اور بچے کو باخیریت بازیاب کروایا۔ہم اس پر پولیس افسران کو بزردست خراج تحسین پیش کرتے ہیںجنہوں نے بچے کو بازیاب کروا کر لواحقین کو ان کی خوشیاں واپس دلوائیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوازش علی ڈی سی او گجرات،سیف الرحمن بھٹی،رضوان محمود اے سی کھاریاں کا نواز شریف چلڈرن پارک بہاری کالونی لالہ موسیٰ کا دورہ
لالہ موسیٰ(محمدبلال احمد بٹ)حاجی محمد اشرف چوہدری،ملک محمد شاہد احمد،محمدافضل،محمد اصغر و بہاری کالونی لالہ موسیٰ کے دیگر معززین کی اپیل پر نوازش علی ڈی سی او گجرات،سیف الرحمن بھٹی ٹکٹ ہولڈر مسلم لیگ ن حلقہ پی پی112،رضوان محمود اے سی کھاریاں کا نواز شریف چلڈرن پارک بہاری کالونی کالونی لالہ موسیٰ کا دورہ ،حاجی محمداشرف وبہاری کالونی کے دیگر معززین نے بہاری کالونی کے مسائل کے بارے میں نوازشریف چلڈرن پارک کے دورہ کے موقع پر اپنے مسائل کے بارے میں بہاری کالونی کے وفدنے ڈی سی او گجرات نوازش علی ،سیف الرحمن بھٹی سے ملاقات کی اوراپنے نکاسی آب اور کالونی میں صفائی کی صورتحال کے بارے میں آگاہ کیا ڈی سی او گجرات نے تمام مسائل کے حل کیلئے ٹی ایم او کھارایں کو ہدایت کی اس موقع پر سیف الرحمن بھٹی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم عوامی مسائل کے حل کیلئے اور شہریوں کوجدید سہولتیں مہیاکرنے کے لیے کوشاں ہیں اور اللہ کاشکر ہے کہ نواز شریف چلڈرن پارک کی تعمیر کا تقریباً مکمل ہو چکا ہے اس پارک میں بچوں کیلئے مزید جدید سہولتیں اور کھیلو ں کیلئے جھولے وغیرہ نصب کئے تاکہ لالہ موسیٰ کے شہری تفریح کیلئے اس پارک میں آسکیں ہم خادم اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کے بے حد مشکور ہیں جنہوں نے نواز شریف چلڈرن پارک کی تعمیر کیلئے20لاکھ روپے کے فنڈز فراہم کئے تھے اور اب مزید 35لاکھ روپے کی گرانٹ اس پارک کیلئے منظوری کی ہے ہم لالہ موسیٰ شہر اور اپنے حلقہ کی تعمیر اور خوشحالی کیلئے مزید فنڈز بھی منظور کروائیں گے اور اپنے حلقہ شہر کو مثالی بنائیں گے ہم عوامی خادم ہیں اور زبانی دعوے یا وعدے نہیں بلکہ عملی طور پر عوام کی خدمت کر رہے ہیں۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com