لالہ موسیٰ شہر میں یو فون کا ایک اورٹاور نصب کریں،تاکہ برادری میں پائی جانے والی تشویش کی لہر ختم ہو گی ، تاجران لالہ موسیٰ

لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ) لالہ موسیٰ اور اس کے گردونواح میں یوفون کے سگنل نہ ہونے کے برابر،چھوٹا بازار مندر بازار میں یو فون کے سگنل بالکل ہی نہیں آتے جس کی وجہ سے تاجر برادری شدید مشکلات میں مبتلا ہیں۔

بعض تاجروں کا کہنا ہے کہ ہم یو فون کی سمیں بندکر دیں گے لاکھوں روپے کا بزنس کرنے والی یو فون کی کمپنی نے آج تک یوفون کے سگنل پر توجہ نہیں دی ، تاجر برادری کا کہنا ہے کہ یوفون سگنل نہ ہونے کی وجہ سے ہمیں کاروباری معاملات میں شدید دشوری پیش آرہی ہے اہلیان لالہ موسیٰ کی تاجر برادری نے یوفون کے اعلیٰ افسران سے پر زورمطالبہ کیا ہے کہ جلد سے جلد لالہ موسیٰ شہر میں یو فون کا ایک اور ٹاور نصب کریں ، تاکہ برادری میں پائی جانے والی تشویش کی لہر ختم ہو گی۔