لالہ موسیٰ کی خبریں 2-2-2013
Posted on February 3, 2013 By Zain Webmaster سٹی نیوز
چوہدری افتخار احمد آف کوٹلی شاہ جہانیاں نے اپنی برادری اور ساتھیوں سمیت سابق صوبائی وزیر ، راہنماء پاکستان تحریک انصاف حلقہ پی پی 112 چوہدری اعجاز احمدآف میانہ چک کی حمایت کا اعلان کر دیا
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمدبٹ) چوہدری افتخار احمد آف کوٹلی شاہجہانیاں نے اپنی برادری اور ساتھیوں سمیت سابق صوبائی وزیر،راہنما پاکستان تحریک انصاف حلقہ پی پی112 چوہدری اعجاز احمدآف میانہ چک کی حمایت کااعلان کر دیا اعلان حمایت کے موقع پر چوہدری افتخار احمد آف کوٹلی شاہ جہانیاں نے کہا کہ ہمارا جینا مرنا میانہ چک خاندان کے ساتھ ہے الیکشن میں چوہدری اعجاز آف میانہ چک کو ریکارڈ ووٹوں سے کامیاب کرائیں گے ، جلد ہی شاہ جہانیاں میں ایک بڑا جلسہ عام منعقد کروا کر ثابت کر دیں گے کہ اہلیان شاہجہانیاں کے دل میانہ چک خاندان کے ساتھ دھڑکتے ہیں ، نمبردار چوہدری سجاد احمد آف کوٹلی شاہجہانیاں،چوہدری ریاست خان ، اورنگ زیب نذیر احمد کالس آف کوٹلہ سارنگ خان،ناصر اقبال نندوال ، عبدالفاروق بٹ آف کھوڑیاں ، چوہدری بشیراحمد جلال دین ،چوہدری منیر حسین جلال دین ، مہر محمد اقبال کوٹلہ قاسم خان،چوہدری ادریس پسوال سمیت درجنوں افراد شامل ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چوہدری یاسر منظور اور ڈاکٹر نعیم آف بوسال شریف نے اپنے ساتھیوں اور برادری سمیت چوہدری اعجاز احمد آف میانہ چک کی حمایت کا اعلان کر دیا
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ)چوہدری یاسر منظور ایم ڈی جاپان الیکٹرونس چاندنی چوک آف بھانوالی ڈاکٹر نعیم آف بوسال شریف نے اپنے ساتھیوں اور برادری سمیت سابق صوبائی وزیر راہنما تحریک انصاف حلقہ پی پی 112چوہدری اعجاز احمد آف میانہ چک کی حمایت کا اعلان کر دیا،آج کے بعد ہمارا جینا مرنا میانہ چک خاندان کے ساتھ ہے انشاء اللہ الیکشن میں چوہدری اعجاز احمد آف میانہ چک کو ریکارڈ ووٹروں سے کامیاب کرائیں گے،جلد ہی بھانوالی اور بوسال شریف میں میانہ چک خاندان کی حمایت میں بہت بڑا جلسہ کروا کر یہ ثابت کر دیں گے کہ اہلیان بھانوالی اور بوسال شریف کے دل میانہ چک خاندان کے ساتھ دھڑکتے ہیں،کامیابی چوہدری اعجاز احمد آف میانہ چک خاندان کا مقدر بن چکی ہے ، اس موقع پر سابق صوبائی وزیر راہنما تحریک انصاف حلقہ پی پی112کے ہمراہ فرخ محمود بٹ سابق کونسلر،ملک ظفر اقبال عرف بھٹو محلہ عظیم نگر،ملک ابرار احمد کریانہ سٹور والے،حاجی شوکت محمود بٹ لالہ موسیٰ و دیگر تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
معروف کاروباری سماجی شخصیت راہنما مسلم لیگ ن میاں رفعت اقبال پٹواری شدید علیل ہو گئے
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ)معروف کاروباری سماجی شخصیت راہنما مسلم لیگ ن میاں رفعت اقبال پٹواری شدید علیل ہو گئے،اچانک سخت طبیعت خراب ہونے پر گھر سے سی ایم ایچ کھاریاں میں داخل کروا دیا گیا،یاد رہے کہ میاں رفعت اقبال پٹواری کافی عرصہ سے عارضہ جگر میں مبتلا تھے،دوست احباب سے دعائے صحت کی اپیل ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
موجودہ حکمران طبقہ عوام کا خون نچوڑ نے پرلگا ہوا ہے آئے دن خود کشیاں بھی حکمرانوں کو جھنجھوڑ نہ سکی ہیں،نوازش علی شیخ ایڈووکیٹ
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ)پاکستان تحریک انصاف ضلع گجرات کے سینئر راہنما نوازش علی شیخ ایڈووکیٹ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ موجودہ حکمران طبقہ عوام کا خون نچوڑ نے پرلگا ہوا ہے آئے دن خود کشیاں بھی حکمرانوں کو جھنجھوڑ نہ سکی ہیں۔اب پھر آنے والے الیکشن میں یہ اپنے آپ کو معصوم بنا کر پیش کرینگے لیکن عوام کا موڈ بتاتا ہے کہ موجودہ دونوں حکمران پارٹیاں الیکشن میں عوام کے غیض و غضب کا شکار ہو نگی اور تیسری قوت پاکستان تحریک انصاف عوام کی امیدوں پر پورا اترے گی ، انہوں نے کہا کہ آئین میں دئیے گئے حقوق بھی حکمران عوام کو نہ دے سکیں اب عوام خود فیصلہ کریں گے کہ انکی نمائندگی کون کرے گا ۔ آزاد عدلیہ ، فوج اور غیر جانبدار الیکشن کمیشن کی موجودگی میں انشاء اللہ عوام آزادی کے ساتھ اپنے نمائندوں کو منتخب کریں گے پاکستان تحریک انصاف کی قیادت کسی کرپٹ آزمائے ہوئے اور عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے والوں کو ٹکٹ نہیں دے گی اس لئے عوام کی امید صرف اور صرف عمران خان سے وابستہ ہے ۔ تحریک انصاف کے کارکنان کو عوام سے موثر رابطہ کرتے ہوئے ان کی آواز بن کر میدان میں آنا ہو گا۔