لالہ موسیٰ کی خبریں 20-1-2013
Posted on January 21, 2013 By Zain Webmaster سٹی نیوز
پولیس کی پیٹرولنگ موبائل کو دوران گشت نیم بے ہوشی کی حالت میں نوجوان بعمر23سال جمنا کے قریب سے ملا،
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ)پولیس کی پیٹرولنگ موبائل کو دوران گشت نیم بے ہوشی کی حالت میں نوجوان بعمر23سال جمنا کے قریب سے ملا،پٹرولنگ افسران نے اس کو ہوش میں لانے کے فوری اقدامات کئے ،اس دوران اس لڑکے کی حالت بہتر ہونا شروع ہوئی،تو اس نے اپنا نام حافظ عابد جمیل ولد جمیل احمد بتایا اور یہ کہ وہ شیخو پورہ کا رہائشی ہے جسکو نامعلوم کارسواروں نے14-01-13کو اس کے گھر کے پاس سے اغواء کر لیا تھا ، پیٹرولنگ افسران نے متاثرہ لڑکے کو فوری طبی امداد ، لباس کھانا وغیرہ مہیا کیا اور فوری طور پر اس کے گھر رابطہ کر کے کنفرم کیا لڑکے بڑے بھائی شاہد جمیل سے رابطہ ہوا تو ان کا سارا گھر اللہ کے حضور سجدہ شکر ادا کرنے لگے،پیٹرولنگ افسران کی ہدایت کے مطابق ضروری کاغذات لے کر موٹروے دفتر گجرات پہنچے جہاں متاثرہ لڑکے کو اس کے گھر والوں کے حوالے کر دیا ،متاثرین نے موٹروے پولیس کی فرض شناشی کو بہت سراہا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
محمد فیصل میر نے سابق صوبائی رہنما تحریک انصاف حلقہ پی پی 112 چوہدری اعجاز احمد میانہ چک سے اتحاد کر لیا
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ)فیڈرل کونسل ممبر پی پی شیر پاؤ محمد فیصل میر نے سابق صوبائی رہنماء تحریک انصاف حلقہ پی پی112 چوہدری اعجاز احمد میانہ چک سے اتحاد کر لیا ، دوران پریس کانفرنس محمد فیصل میر نے کہا کہ پی پی شریف پاؤ پنجاب میں حلقہ پی پی112میں چوہدری اعجاز احمد آف میانہ چک کی مکمل حمایت کرے گی، انہوں نے کہا کہ انہوں نے یہ فیصلہ پارٹی قائدین سے مشاورت کے بعد کیا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ چوہدری اعجازآف میانہ چک ایک ورکر انسان ہے حلقہ میں دن رات محنت کر کے لوگوں کے مسائل حل کروا رہے ہیں، پی پی شیر پائو کا منشور اور چوہدری اعجاز احمد میانہ چک کا منشور ایک ہے،انشاء اللہ حلقہ پی پی112 میں ہمارے ساتھ اتحاد کر کے ہمارا مان بڑھایا ہے،ہم ان کے مشکور ہیں محمد فیصل میرایک منجھے سیاست دان ہیں فیصل میر کی پورے پنجاب میں ایک پہچان ہے،ہم فیصل میر اور ان کی سینئر قیادت کے مشکور ہیں اس موقع پر چوہدری اعجاز احمد آف میانہ چک نے کہا کہ میں میڈیا کے کردار کا مشکور ہوں، جس طرح میڈیا نے ہماری الیکشن کمپین چلائی اسکی مثال نہیں ملتی میڈیا کی عظمت کو سلام پیش کرتا ہوں،انشاء اللہ تعالیٰ کامیاب ہو کر حلقہ کی تمام محرومیوں کا ازالہ کروں گا،ا س موقع پر تحریک انصاف کے کارکن کثیر تعداد میں موجود تھے نمایاں شخصیات میں فرخ محمود بٹ سابق کونسلر،خان الحق،محمد ادریس ساہی محلہ سردار پورہ،میاں خالد محمود،محمد یوسف قریشی،محمد اسلم بھٹی گارمنٹ والے محلہ قصبہ ،قمر باجوہ محلہ سردار ،میاں غضنفر علی سیدا گول،چوہدری غلام قادر سیدا گول،محمد اسلم محلہ عید گاہ روڈ،مظہراقبال محلہ چاندنی چوک،ملک ابرار شہزاد کریانہ سٹور والے محلہ چراغ پورہ،عزیز بٹ محلہ سردار پورہ،ملک ظفر اقبال بھٹو محلہ اعظم نگر، ملک محمد سلیم اعظم نگر ریٹائرڈ ماسٹر محمد اعظم،چوہدری محمد عبداللہ آف ڈھیروکنہ،سید ارشد حسین آف قاضیاں کرم شاہ،محمد عثمان بٹ پرانا لالہ موسیٰ،چوہدری آصف اقبال دھامہ،ڈاکٹر نواز خان شاکر،فیضان بٹ دھامہ،محمدعثمان قریشی محلہ ریلوے کالونی،مرزا عبدالکریم چکرمحلہ،حاجی جاوید اقبال آف بیگہ،چوہدری امانت،چوہدری دلاور سجاد سمیت کثیر تعداد میں معززین علاقہ نے شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حلقہ پی پی112سے امیدوار ہوں لیکن اگر پارٹی قیادت کسی بھی امیدوار کو ٹکٹ دیتی ہے تو پارٹی قیادت کے فیصلے کا پابند ہوں ، چوہدری لیاقت بھدر
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ)چوہدری لیاقت بھدر نے ڈیرہ لالہ موسیٰ پر مصروف ترین دن گزارا ، انہوں نے حلقہ پی پی112کے معززین سے ملاقاتیں بھی کیں اور حلقہ پی پی112میں ترقیاتی کاموں کے حوالے سے صحافیوں کو بریفننگ بھی دی اس موقع پر چوہدری لیاقت بھدر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حلقہ پی پی112میں میراذاتی ووٹ بنک ہے پچھلی دفعہ میری الیکشن میں شکست چوہدری توقیر اکرم کائرہ اور بے نظیر بھٹو کی شہادت بنی ورنہ پچھلی دفعہ میں ایم پی اے تھا،انہوں نے کہا کہ پارٹی قیادت نے مجھے حلقہ پی پی112کے حوالے سے کروڑوں روپے کے فنڈز دیئے ہیںانشاء اللہ میں وہ حلقہ پی پی112 کے مختلف ترقیاتی کاموں پر لگائیں گے انہوں نے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ حلقہ پی پی112سے امیدوار ہوں لیکن اگر پارٹی قیادت کسی بھی امیدوار کوٹکٹ دیتی ہے تو پارٹی قیادت کے فیصلے کا پابند ہوں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تھانہ صدر کی حدود نندوال میں نوجوان لڑکی نے والدین کی ڈانٹ سے دلبرداشتہ ہو کر گندم میں رکھنے والی گولیاں کھا کر خودکشی کر لی
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ) تھانہ صدر کی حدود نندوال میں نوجوان لڑکی نے والدین کی ڈانٹ سے دلبرداشتہ ہو کر گندم میں رکھنے والی گولیاں کھا کر خودکشی کرلی،تفصیلات کے مطابق نندوال کے محمد علی کی نوجوان بیٹی نے گھر میں والدین سے معمولی جھگڑے پر دلبرداشتہ ہو کرزہریلی گولیاں کھا لیں اور ہسپتال جاتے ہوئے دم توڑ گئی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حالیہ بارشوں کے بعد لالہ موسیٰ کی اکثر سڑکیں کیچڑ اور دلدل کی شکل اختیار کر گئیں ، نوازش علی شیخ ایڈووکیٹ
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ)گزشتہ دو دنوں کی بارشوں کے بعد لالہ موسیٰ کی اکثر سڑکیں کیچڑ اور دلدل کی شکل اختیار کر گئیں جس میں مال گودام روڈ ،چرچ روڈ ،دینہ چکیاں بازار،بوہڑ بازار،محلہ قصبہ سرکلر روڈ،سبزی منڈی کے سامنے سروس روڈ ،مین بازار کے سامنے سروس روڈ،اور اندرون محلہ اکثر گلیاں بارش کے پانی اور نالیوں کے کیچڑ سے لت پت ہو گئیں ،سابق ناظم اور پاکستان تحریک انصاف ضلع گجرات کے سابق جنرل سیکرٹری اور سینئر راہنما نوزش علی شیخ ایڈووکیٹ نے کہا کہ لالہ موسیٰ کی صفائی کے معاملات کو درست کیا جانا چاہئے اور چرچ روڈ ،مال گودام روڈ کی سڑکوں کو اکثر ِنو بہتر طریقے سے تعمیر کیا جائے کیونکہ یہ دونوں سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں جس سے گزرنے والی ٹریفک اور پیدل گزرنے والوں کو سخت دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ چرچ روڈ اہم شاہرہ ہونے کی وجہ سے بہت زیادہ لوگو ں کی گزر گاہ ہے جس میں بدھو کالس ،اسلام پورہ ،چکر محلہ کے لوگ روزانہ بار بار گزرنے سے تکلیف کا سامنا کرتے ہیں اس لیے چرچ روڈ کو فوری طور پر بنایا جائے۔