لالہ موسیٰ کی خبریں 9/1/2014

لالہ موسیٰ کی صحافی برادری کا نمائندہ اجلاس مقامی ریسٹورنٹ میں ہوا
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ)لالہ موسیٰ کی صحافی برادری کا نمائندہ اجلاس مقامی ریسٹورنٹ میں ہوا،ڈاکٹر عرفان احمد صفی نے اجلاس کی غرض و غایب پیش کی،اجلاس کے شرکاء نے اپنی اپنی تجاویز دی،اجلاس کے اختتام پر اتفاق رائے سے پریس کلب کے اتحاد و اتفاق و نئی تنظیم سازی کیلئے 8رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی،کمیٹی عطاء اللہ چیمہ،اسد اللہ انصاری،ڈاکٹر عرفان احمد صفی،نصر اللہ مجید،محمد رفیع بھٹی،خورشید احمد ندیم،افضال احمد طاہر،عبدالرزاق بٹ شامل ہیں،اجلاس میں حاجی تاج نسیم ،عبداللطیف نجمی،محمد بلال احمد بٹ،جمیل احمد طاہر،خالد مجید بٹ،رضا ڈار،ذیشان شیخ،محمد انور انصاری،ہر فرحان حفیظ،شیخ محمد حسین،قاری شبیر شاہد،نثار بٹ،راشد منصور راشد،محمد ایوب بٹ،شفاقت علی مرزا،ملک محمد اکرم،ملک محمد عاصم،شاہد لطیف شریک تھے،کمیٹی کا اجلاس13جنوری بروز سوموار کو چار بجے سہ پہر منعقد ہو گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بلدیاتی انتخابات میں تاخیر سے مخالفین گھبرا گئے ہیں،لیکن جب بھی الیکشن ہوئے ہم انکا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے،چوہدری عمران اختر
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ)یونین کونسل کوٹلہ قاسم خان کی ممتاز سیاسی شخصیت چوہدری عمران اختر کوٹلہ قاسم نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں تاخیر سے مخالفین گھبرا گئے ہیں،لیکن جب بھی الیکشن ہوئے ہم انکا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے،انہوں نے کہا کہ میرے والدمحترم چوہدری اختر خاں نے بطور ممبر ضلع کونسل و چیئر مین یونین کونسل کوٹلہ قاسم خان علاقہ کی تعمیر وترقی کیلئے جو اقدامات کئے ہیں انکو آج بھی لوگ یاد کرتے ہیں آئندہ بلدیاتی انتخابات میں کامیابی کے بعد علاقہ کی تعمیر و ترقی و خوشحالی کیلئے پہلے سے بڑھ کر اقدامات کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

لالہ موسیٰ(محمدبلال احمد بٹ)ٹی او آر کھاریاں نوید اشرف وڑائچ کی زیر نگرانی لالہ موسیٰ میں ایک بار پھر تجاوزات آپریشن شروع،انسپکٹر تجاوزات علی نادر چوہدری اور دیگر عملہ نے مین بازار میں ریڑھی بانوں کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے دس کنڈے ضبط کر لئے ہیں، جبکہ چھوٹا بازار نلکے والی گلی اور بوہڑ بازار سے سامان ضبط کر لیا ہے،جبکہ تجاوزات کے خلاف آپریشن سے مسلسل اور بھر پور جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،عوامی حلقوں کا کہناہے کہ لالہ موسیٰ میں تجاوزات کے خلاف لولا لنگڑاآپریشن کرنے کی بجائے ٹھوس اور مضبوط لائحہ عمل طے کیا جائے اور چار دن کی چاندنی کی طرح تجاوزات آپریشن کو بھی فیس سیونگ کے لیے نہ رکھا جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

لالہ موسیٰ(خالدمجید بٹ)ٹی ایم اے کی فنانس برانچ کا ایک اور کارنامہ،ٹی ایم اے ملازمین کو نئے ماہ کے 9یوم گزرنے کے بعد بھی تنخواہ نہ مل سکی،قرض خواہوں کے سر چڑھ آنے پر ٹی ایم اے ،سی او یونٹ لالہ موسیٰ کے ملازمین نے علامتی ہڑتال کر دی،ٹی ایم او کھاریاں ملک شفقت منیر اور ٹی او پی انجینئر طارق چوہدری موقع پر پہنچ گئے اور ملازمین کو فی الفور تنخواہوں کی ادائیگی کی یقین دہانی پر ہڑتال ختم کر دی گئی اور بعد ازاں فنانس برانچ نے دن بارہ بجے کے قریب ملازمین کو انکی تنخواہ اور اوورٹائم ادا کر دیا جبکہ پینشرز کو تاحال پنشن کی ادائیگی نہ ہو سکی ٹی ایم او کھارایں نے ہر ماہ کی پانچ تاریخ تک تنخواہ کے احکامات دیئے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

لالہ موسیٰ(خالد مجید بٹ)وزیراعلیٰ پنجاب کے یوتھ سپورٹس پروگرام کے تحت مقابلہ جات،ایڈیشنل کمشنر گوجرانوالہ،ڈی سی او گجرات،اے سی کھاریاں،آج بروز جمعہ دن گیارہ بجے دفتر بلدیہ میں بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کے مہمان خصوصی ہونگے،تحصیل سپورٹس افسر کھاریاں اور ٹی او آر کھاریاں کے زیر انتظام بیڈمنٹن ٹورنامنٹ آج بلدیہ لالہ موسیٰ کے حاجی محمد زمان میموریل سپورٹس ہال میں کھیلا جائے گا جس کے مہمانان خصوصی ایڈیشنل کمشنرگوجرانوالہ،ڈی سی او گجرات آصف بلال لودھی اور اے سی کھاریاں میاں اقبال مظہر ہونگے،ٹورنامنٹ کے لیے تمام انتطامات مکمل جبکہ سیاسی سماجی صحافتی شخصیات کو شرکت کی دعوت دے دی گئی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

لالہ موسیٰ(خالد مجید بٹ)ہم سوئی گیس میٹروں کی سیاست نہیں کر رہے بلکہ بے لوث اور بلا امتیاز میرٹ پر ہر شہری کے کام کو ترجیح دی رہے ہیں ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن کے کوارڈی نیٹر محکمہ سوئی گیس محمد معظم بٹ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوںنے کہا کہ وفاقی سیکرٹری وزارت دفاع چوہدری جعفر اقبال اور ایم پی اے چوہدری محمد اشرف دیونہ کی قیادت میں عوامی مسائل کے حل کیلئے کوشاںہیں،آج کل سوئی گیس کی کمی کا مسئلہ ملک گیر ہے،لالہ موسیٰ میں سوئی گیس پریشر کا جو مسئلہ ہے اس کو دور کرنے کیلئے آٹھ جگہوں پرTBSجوائنٹ لگنے باقی ہیں انکاسروے محکمہ کی جانب سے مکمل کیا جا چک اہے جلد یہ تمام جوائنٹ مکمل کروائے جائیں گے جس سے شہرکے تمام علاقوں میں گیس پریشرکا مسئلہ حل ہو جائے گا،انہوں نے کہا کہ لوگ سوئی گیس میٹروں پر سیاست کرنے والوں کو جانتے ہیں،جن لوگوں نے سفارش نہیں کروائی ان کی درخواستیں کئی کئی سالوں سے دبی پڑی ہیں،جن پر ہم نے بلا تفریق میرٹ پر عمل درآمد کروایا،انہوں نے کہا کہ ہم بھی لالہ موسیٰ کے شہری ہیں اپنے تمام شہری بہن بھائیوں مائوں کی تکالیف کا احساس ہے،انشاء اللہ سوئی گیس کے متعلقہ تمام شکایات کا جلد ازالہ کر دیا جائے گا۔