لالہ موسی ٰ : مردہ جانوروں کا گوشت فروخت کرنے والے کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں ، چوہدری نومی کائرہ

لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ)مردہ جانوروں کا گوشت فروخت کرنے والے کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں ، ان خیالات کا اظہار نوجوان سماجی شخصیت چوہدری نومی کائرہ نے اپنے بیان میں کیا۔

انہوں نے مزیدکہا کہ مردہ جانوروں کا گوشت فروخت کرنے والے قصائی نہیں بلکے جلادہیں ، انسانی قیمتی جانوں کو موت کے منہ میں دھکیل کر خود راتوں رات کروڑ پتی بننے والے قصابوں کے خلاف محکموں کو چاہیے کہ لخت جگر سے ایکشن لے تا کہ آئندہ کوئی بھی ایسی گھنائونی حرکت نہ کر سکے ، انہوں نے مزید کہا صحافیوں نے مردہ جانوروں کے گوشت کو فروخت کرنے والوں کے چہروںکو بے نقاب کر کے قلمی جہاد کیا ہے۔