اسلام آباد(جیوڈیسک)سپریم کورٹ نے لال مسجد آپریشن کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن قائم کردیا ہے جس کے سربراہ وفاقی شرعی عدالت کے سینئرجج جسٹس شہزاد الشیخ ہوں گے۔
چیف جسٹس نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ تحقیقاتی ادارے ثابت نہیں کرسکے کہ مرنے والے شدت پسند تھے۔درخواست گزاروں کا کہنا ہے کہ مرنے والوں میں معصوم بچیاں شامل تھیں۔چیف جسٹس کی سربراہی میں سپریم کورٹ نے بنچ قائم کردیا۔اے آئی جی اسلام آباد پولیس نے لال مسجد آپریشن کی رپورٹ بھی پیش کر دی۔