اسلام آباد (جیوڈیسک) حکومت نے لانگ مارچ کے ساتھ سختی سے نمٹنے کا فیصلہ کیا ہے تاہم فوج اس معاملے میں غیر جانبدار رہے گی۔ ذرائع کے مطابق حکومت نے لانگ مارچ سے نمٹنے کے لیے حکمت عملی تیار کرلی ہے۔
خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد کی وجہ سے حکومت کو مشکلات پیش آ رہی ہیں۔ ذرائع کے مطابق پہلے مرحلے میں اسلام آباد پولیس ، دوسرے میں پنجاب پولیس اور تیسرے مرحلے میں رینجرز شرکا کو روکیں گے۔ واضح رہے کہ ریڈزون کے ارد گرد لانگ مارچ کو روکنے کے لیے 20 سے 22 ہزار پولیس اہلکار تعینات ہیں۔