وفاقی وزیر داخلہ رحمن ملک نے ایم کیوایم کے قائدالطاف حسین کو فون کرکے 14جنوری کے لانگ مارچ میں شرکت نہ کرنے کے فیصلے پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی نے ملک میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی اور ناگفتہ بہ حالات کے باعث لانگ مارچ میں شرکت نہ کرنے کا جوفیصلہ کیا ہے۔
وہ نہایت مثبت اورملک کے مفادمیں ہے جس پر ہم ایم کیوایم کی قیادت کے شکرگزار ہیں۔ واضح رہے کہ رحمن ملک نے رات گئے بھی الطاف حسین سے فون پر گفتگو کرکے ان سے ملک کی سیکورٹی کی صورتحال کے پیش نظراس مسئلہ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا تھا۔