مسلم لیگ ن کے سربراہ نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کے اٹھارہ کروڑ عوام کی حکمرانی ان کا مشن ہے، وہ اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کر سکتے۔ ذرائع سے گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف کا کہنا تھا کہ وہ سیاست کو مقدس مشن سمجھتے ان کا کہنا تھا کہ لانگ مارچ کو ذاتی مقاصد کے لئے استعمال نہیں کیا، ججوں کی بحالی سے ملکی عزت بحال ہوئی۔ ان کی حکومت کو ختم نہ کیا جاتا تو آج ملک میں ترقی کا دور دورہ ہوتا۔