لاوہ کے لنک روڈوں کی قابل رحم حالت اس علاقے سے بھرپور محبت کے دعوے دار سیاسیوں کے لیے امتحان ہے
Posted on January 7, 2013 By Geo Urdu سٹی نیوز
تلہ گنگ ( تحصیل رپورٹر ) لاوہ کے لنک روڈوں کی قابل رحم حالت اس علاقے سے بھر پور محبت کے دعوے دار سیاسیوں کے لیے امتحان ہے۔ لاوہ اے گوہل ، چک شیخ جی اور ناڑا کی حالت انتہائی ناگفتہ بہ ہے۔ ان پر گاڑیاں تو کجا پیدل چلنا بھی جوئے شیر لانے کے مترادف ہے۔
چک شیخ جی روڈجو کہ لاری اڈا لاوہ سے شروع ہو کر چک شیخ جی تک جاتا ہے اندرون شہر میں جگہ جگہ اور ٹیلی فون ایکسچینج کے سامنے تقریبا ایک کلو میٹر گندے پانی کا جوہڑ بنا ہے۔ جس کا سیوریج کا نظام نہ ہونے کے برابر ہے۔ اس کو کراس کرنا پل صراط عبور کرنے کے مترادف ہے۔
اسی طرح ناڑا اور گوہل کے روڈ بھی بے بسی کا رونا رو رہے ہیں۔ ان روڈز کئی لوگ اپنی اعضاء گنوا چکے ہیں۔ ان علاقوں کے روڈز کو بنائے گئے ایک عرصہ گزر چکا ہے۔ بار بار یاد دہانی کے باوجود کسی نے اس اہم مسئلہ کی طرف نہیں دی۔ عوامی اور سماجی حلقوں نے وزیر اعلی پنجاب سے ان روڈ کی مرمت کے لیے فنڈز جاری کرنے مطالبہ کیا ہے۔