وزیر دفاع نوید قمر نے کہا ہے کہ بلوچستان کے لاپتہ افراد کا معاملہ سلجھانا چاہتے ہیں ۔اقوام متحدہ یاکوئی اورباہرسے حل مسلط نہیں کرسکتا ۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نوید قمر نے کہا کہ دنیا کے کئی ممالک میں امن و امان کا مسئلہ ہے مگر یہ اقوام متحدہ کا چارٹر نہیں کہ وہ مداخلت کرے۔ انھوں نے کہا کہ بلوچستان کے مسئلے کے حوالے سے کابینہ کمیٹی کی رپورٹ تیار ہے۔ جس پر بحث کے لئے وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس بلایا جائے گا۔ انھوں نے کہا کہ امریکہ پاکستان کے بغیر افغانستان کے مسئلے کا کوئی حل تلاش نہیں کرسکتا۔ نوید قمر نے بتایا کہ کامرہ حملے کی تحقیقات وقت پر مکمل ہوجائینگی۔